Swat

سوات پولیس کی کارروائی، چار روپوش دہشت گرد گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے رو پوش چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی پیر زر بادشاہ کے مطابق ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش کو ان دہشت گردوں کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ وہ سوات میں داخل ہوئے ہیں۔ یوں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے چھاپے مار کر شوکت علی ولد شمس الہادی ساکن مٹہ جو 2011ء سے روپوش تھا۔ حضرت نعمان ولد حضرت بلال ساکن پیر کلے مٹہ 2008ء سے روپوش تھا، محمد طاہر ولد امان خان ساکن خریڑئی 2010ء اور علی محمد ولد محمد سکنہ خریڑی 2008ء سے روپوش تھا۔ سب کو گرفتار کرلیا گیا۔ تمام دہشت گردوں پر فورسز پر حملوں کی ایف آئی آر درج ہے جس میں ان پر قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی کی دفعات درج ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔