Swat

سوات، نجی کالج کا طلبہ کو تربیت کے بعد شجرکاری مہم کا آغاز

(باخبرسوات ڈاٹ کام) ماحولیاتی تغیر اور عالمی حدت سے نمٹنے کے لیے سوات کے ایک نجی کالج ایس پی ایس نے اپنے طلبہ کو باقاعدہ تربیت دینے کے بعد شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ طلبہ اور اساتذہ کی ٹیم نے اس موقع پر 200سے زائد چھوٹے بڑے پھل دار اور غیر پھل دار پودے لگائے جن میں چیڑ اور دیودار بھی شامل تھے۔ شجرکاری کی اس مہم کا مقصد نہ صرف ماحولیاتی تبدیلی کا تدارُک کرنا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سوات کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا بھی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔