(باخبر سوات ڈاٹ کام)بلدیہ مینگورہ کے سابق چیئرمین شہزادہ میاں گل امیر زیب کی بیوہ انتقال کرگئیں۔ وہ سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی صاحبزادی، سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب کی ہمشیرہ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شہزادہ میاں گل شہر یار امیر زیب، سابق صوبائی وزیر تعلیم و ضلع ناظم شہزادہ میاں گل اسفندیار شہید کی والدہ، والیِ سوات میاں گل عبدالحق جہانزیب کی بہو، سابق ایم این اے شہزادہ عدنا ن اورنگزیب، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شہزادہ میاں گل حسن اورنگزیب، پشاور میڈیکل یونیورسٹی کے ڈین شہزادہ ڈاکٹر محمود اورنگزیب کی چچی، سابق گورنر شہزادہ میاں گل اورنگزیب مرحوم کی بھابی، وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب، صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب اور ایم پی اے ارشد ایوب کی پھوپھی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ سیدو شریف میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کو شاہی قبرستان سیدو شریف میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ فیض آباد روڈ سیدو شریف میں ہورہی ہے۔
Swat
