(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں تاجروں نے حلال فوڈ اتھارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورروڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ گوشت مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ آئے روز مختلف اداروں کے اہلکار آکر ہم سے لائسنس بنوانے اور فیس کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تاجر اس وبائی صورتحال کے باوجود لائسنس بنوا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم مزید لائسنس بنوائیں گے اور نہ مزید فیس ہی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چار دن میں اتھارٹی کے اہلکاروں نے تاجروں کے شناختی کارڈ واپس نہ کیے تو اتھارٹی کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائیگا۔
Swat
