(باخبر سوات ڈاٹ کام)محکمہ پولیس کے سینئر اور تجربہ کا آفیسر پیر زر بادشاہ کو ایس پی سپیشل برانچ ملاکنڈ ڈویژن تعینات کردیا گیا۔ پیر زر بادشاہ نے بدھ کو چارج لے کر کام کا آغاز کردیا۔ پیر زر بادشاہ نے شورش کے دوران دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا اور کئی بار شدید زخمی بھی ہوئے۔ محکمہئ پولیس نے ان کو سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر لوئر، دیر اپر، باجوڑ، چترال لوئر اور چترال اپر میں امن برقرار رکھنے اور دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے اس پوسٹ پر تعینات کیا ہے۔
Swat
