Swat

کورونا سے مزید دو مریض جاں بحق،91 میں وائرس کی تصدیق

(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔متاثرہ مزید دو مریض جاں بحق جبکہ91 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے ترجمان ارشد جمال کے مطابق سیدو تدریسی ہسپتال میں زیرِ علاج مزید دو مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد تعداد162 ہوگئی۔ مزید 91 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد یہ تعداد5862 ہوگئی۔اس وقت سیدو تدریسی ہسپتال میں 150 کورونا کے مریض زیرِ علاج ہیں۔ سوات میں اس وقت کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 880 ہے۔ 843مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظا ر ہے۔ سوات میں مثبت کیسوں کی شرح 9.96 فیصد اور فعال کورونا مریضوں کی شرح15فیصد ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔