Swat

آئی جی پولیس خیبر پختون خوا کا سوات کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) آئی جی پولیس خیبر پختون خوا ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے سوات کا دورہ کیا۔آر پی او عبدالغفور آفریدی اور ڈی پی اُو دلاور خان بنگش نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں تحصیل مٹہ کے علاقہ گوالیرئی میں نئے تعمیر شدہ پولیس پوسٹ کا افتتاح کیا۔ اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی خیبر پختونخوا نے کہا کہ محکمہئ پولیس کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لئے صوبہ بھر میں تھانوں کی حالتِ زار بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ نئے پولیس اسٹیشن اور پولیس پوسٹ بھی تعمیر کئے جار رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ انصاف کے متلاشی شہریوں کو خوشگوار ماحول اور عزت و احترام کے ساتھ اپنی شکایات کے اندراج کے مواقع مل سکیں۔ ساتھ ساتھ پولیس جوانوں کے حالات اور اوقاتِ کار کو بھی بہتر اور معیاری بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ ڈیوٹی کے دوران درپیش چیلنجوں کا یکسوئی اور دلجوئی کے ساتھ مقابلہ کر سکیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔