Swat

سوات کے طلبہ کی کاوش، ”ارطغرل“ کا پشتو ورژن 75 فیصد مکمل کرلیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ترکی کے مشہور ڈرامہ ”ارطغرل“ سے متاثر ہوکر سوات کے نوجوانوں نے ارطغرل ڈرامے کا پشتو ورژن بنانا شروع کیا۔ کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ 22 نوجوانوں نے ارطغرل جیسا لباس اور تلوار وغیرہ خرید کر ڈراما کی ریکارڈنگ شروع کردی ہے۔ ریکارڈنگ ہزار سال پرنے تاریخی مسجد محمود غزنوی اوڈیگرام میں کی جارہی ہے جہاں ایک ہزار سال قبل محمودِ غزنوی کی فوج نے قیام کیا تھا۔محمود غزنوی کے نام پر وہاں مسجد بھی بنا رکھی تھی۔ڈراما میں ارطغرل کا کردار محمد عباس، مقبول کا کردار نور اللہ اور عبدالرحمان کا کردار عبداللہ ادا کر رہے ہیں۔ باخبر سوات ڈاٹ کام سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ڈراما سے متاثر ہوکر ہم نے اس کا پشتو ورژن تحریرکیا۔ اس کی75فیصد ریکارڈنگ مکمل ہوچکی ہے۔ باقی ریکارڈنگ رمضان،میں کریں گے اور عید الفطر کے بعد اس کی ایڈیٹنگ شروع ہو جائے گی۔ عید الاضحی کے بعد اس طویل دورانیہ کے ڈرامے کو ریلیز کیا جائیگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔