Swat

خپل کور فاؤنڈیشن کے جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خپل کور فاؤنڈیشن کے جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس زیرِ صدارت شیر محمد خان ایڈوکیٹ سرپرست اعلیٰ خپل کور فاؤنڈیشن سوات بمقام خپل کور ویلج شیراڑی منعقد ہوا، جس میں جنرل باڈی کے تما م شرکا نے شرکت کی۔ محمد علی ڈائریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن نے ادارے کی گذشتہ سال کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی اورمالی سال2020-21ء کا بجٹ پیش کیا گیا۔ مالی سال 2021-22ء سال کے لیے اِنٹرنل آڈیٹ کمیٹی کے ممبران میں فضل علی، ایلم خان اور عفت ناصرصاحبہ کا اضافہ کیا گیا۔ اجلاس میں خپل کو ر ہیلتھ اینڈ سائنس کالج سوات کے قیام کی منظور ی بھی دی گئی۔ اس سے قبل 100 بچوں اور بچیوں کے لیے خپل کور ویلج میں ٹیوب ویل کا افتتاح کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔