Swat

سوات،ٹریفک حادثات،1 شخص جاں بحق، 18زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے دو الگ حادثات کے دوران 1 شخص جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے چودہ افراد سمیت18زخمی ہوگئے۔ برف باری کے دوران نقلِ مکانی کرنے والے اہلِ خانہ اور سامان سے بھرا ٹرک اتروڑ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے ایک شخص چالیس سالہ عبدالرشید ولد سیف الملوک موقع پر جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت اہلِ خانہ کے 14افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے چمتلئ کے مقام پر سوزوکی سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں خالد خان، اسماعیل، باچا وصال اور ایک خاتون زخمی ہوگئی جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔