Swat

قمبر بائی پاس، جعلی مشروبات اور جیم کی فیکٹری سیل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم نے قمبر بائی پاس مینگورہ میں کارروائی کرتے ہوئے مشروبات اور جیم بنانے والی فیکٹری میں زائد المیعاد مواد سے مشروب اور جیم بنانے پر فیکٹری کو سیل کردیا۔ فیکٹری پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔ فیکٹری میں ناقص اور مضر صحت مشروب اور جیم وغیرہ تیار ہوکر رمضان میں مارکیٹ کو ترسیل ہونا تھا جسے بروقت کارروائی کی صورت میں سیل کردیا گیا۔

تبصرہ کریں