Swat

سیدو شریف بٹورہ، شوہر کی فائرنگ سے پہلی بیوی اور نوجوان قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ بٹورہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے پہلی بیوی اور علاقہ کے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او سیدو شریف طارق خان کے مطابق ملزم نادر خان اسلحہ سمیت پولیس چوکی کوکڑئی پہنچا اور پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنی پہلی بیوی 23 سالہ مسماۃ (ح) کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور اس کے بعد گاؤں کے29 سالہ لیاقت علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ قطر میں محنت مزدوری کرتا ہے اور مقتولہ اس کی پہلی بیوی تھی جس کے دو بچے ہیں۔ اس نے کچھ عرصہ پہلے دوسری شادی کی تھی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشوں کو ورثا کے حوالے کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔