(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس سے مزید6 افراد جاں بحق اور77میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے ترجمان ارشد جمال کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد194 ہوگئی۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6347 ہوگئی۔ 545 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 1139 ہے۔ سیدو شریف ہسپتال میں 174 مریض زیرِ علاج ہیں۔
Swat
