(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام سرکل کے ایس ڈی پی اُوز اور ایس ایچ اُوز نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مشائخ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کا مقصد تمام مکاتبِ فکر کے علما و مشائخ کو ضلع بھر میں مساجد پر سیکورٹی کے حوالے سے آگاہ کرنا اور جمعہ کے خطبہ کے حوالے سے باہمی اتفاق پیدا کرنا تھا۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے تمام علما کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ تمام علمائے کرام ہمارے لئے قابلِ عزت و قابلِ احترام ہیں۔ انہوں نے علما سے اپیل کی کہ وہ دورانِ نماز کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خطبہ کے دوران لوگوں کو احتیاطی تدابیر استعمال کرنے کا کہیں، تاکہ کورونا وائرس سے نجات مل سکے۔
Swat
