Swat

سوات، محکمہئ تعلیم میں خالی سی ٹی، آئی ٹی کی اسامیوں پر انٹرویو 21 اپریل کو ہوگا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں محکمہئ تعلیم میں خالی سی ٹی، آئی ٹی کی اسامیوں پر انٹرویو 21 اپریل کو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 مینگورہ میں ہوگا۔ محکمہئ تعلیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق مشتہر شدہ 2020ء کی اسامیوں کے لئے این ٹی ایس پاس کرنے والے وہ امیدوار جنہوں نے ٹیسٹ میں سی ٹی کے لئے136 یا اس سے اوپر نمبر حاصل کئے ہوں اور آئی ٹی کے لئے124 یا اس سے اوپر نمبر حاصل کرنے والے امیدوار انٹرویو کے لئے صبح دس سے دوپہر تین بجے تک تشریف لائیں۔

تبصرہ کریں