(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں چوتھے روزبھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ مسلسل بارشوں سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ مینگورہ شہر سمیت سوات کے بالائی علاقوں میں جاری بارشوں سلسلہ چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے۔ لوگوں نے ایک بار پھر گرم کپڑے اور جیکٹ پہننا شروع کر دیا ہے۔ ہفتے کے روز بھی مینگورہ شہر سمیت بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
