(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں جوڈیشل کمپلیس کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی۔ تعمیراتی کام کے لئے ٹینڈر جاری کردیا گیا۔ تحصیل بارایسوسی ایشن خوازہ خیلہ کے صدرنثارخان اورجنرل سیکرٹری سید اسرارالحق نے خوازہ خیلہ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس انصاف کی فراہمی کے لئے اہم اقدام قراردیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان اور چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید کا شکریہ اداکیا ہے۔
Swat
