(باخبرسوات ڈاٹ کام) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ڈیزل کی نئی قیمت 114 روپے لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں، دینی مدارس کے طالب علموں، خصوصی افراد اور بزرگ شہریوں سے کرائے کا 50 فیصد وصول کیا جائے گا۔ نئے کرایہ نامہ کے مطابق مینگورہ سے پشا ور فلائنگ کوچ، منی بس کا کرایہ 222روپے، اے سی بس کا کرایہ 256 روپے، عام بس کا کرایہ 196 روپے اور آرام دہ بس کا کرایہ 213 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 138 روپے، پیر بابا 77 روپے، الپوری 84 روپے، تیمرگرہ 112 روپے، درگئی 86 روپے، سخاکوٹ 90 روپے، کالام 125 روپے، بحرین 80 اور مینگورہ سے ملم جبہ 54 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
Swat
