(باخبرسوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی ضمانت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے شہبازشریف کو جھوٹے الزامات سے ایک بار پھر سرخرو کیا۔شہبازشریف کی چار ایک کی نسبت سے ضمانت عمران نیازی کے جھوٹے احتساب اور الزامات کے منہ پر جوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی۔ یہ شہبازشریف کی دیانت کا ثبوت ہے۔ آج ان ووٹ چور عوام دشمن حکمرانوں کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے جو دن رات سیاسی مخالفین پر جھوٹے الزامات اور تہمت لگاتے ہیں۔ عمران نیازی بھی جرأت کرے اور چھے سال سے زیرالتوا فارن فنڈنگ کیس میں پیش ہو۔ شہبازشریف کی ضمانت پر پارٹی قیادت، کارکنان اور عوام کو مبارک دیتا ہوں۔
Swat
