(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے نویکلے شین میں تیز رفتار موٹر کار بھیڑوں کے ریوڑ پر چڑھ دوڑی۔ 14بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔ چرواہا بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے نویکلے شین میں تیز رفتار موٹرکار سڑک پر جاتی بھیڑوں کے ریوڑ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں چود ہ بھیڑیں ہلاک ہوگئیں جب کہ چرواہا بھی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق چرواہے اور ڈرائیور کے مابین راضی نامہ ہونے پر کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
Swat
