(باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں کانڑہ باباروڈ پربیٹری کی دکان میں بجلی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔ مینگورہ میں کانڑہ بابا روڈ پرمحمد ایاز کی بیٹری کی دکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دکان میں موجود سامان اور فرنیچر جل گیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطا بق ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز فائر وہیکل سمیت موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
Swat
