Swat

سوات، ایس اُو پیز کی خلاف ورزی پرضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی، کئی جرمانہ

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں ایس اُو پیز کی خلاف ورزی کے خلاف ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ 30 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ 50 ہزار سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔ لوگوں نے نے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا، تو سوات میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے بازاروں میں ایس اُو پیز پر سختی سے عمل در آمد کرانے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کر دیاہے۔ چوبیس گھنٹوں میں تیس سے زائد افرادکے خلاف 33این ڈی ایم اے ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتظامی افسروں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جنازوں، مساجد، بازاروں اور فاتحہ خوانی کے دوران ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے اور جو لوگ ایس او پیز کی خلاف وزری کے مرتکب پائے گئے، تو ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔