Swat

عوام کے تعاون سے کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے، اے ڈی سی حامد علی خان

(باخبرسوات ڈاٹ کام)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات حامدعلی خان نے کہاہے کہ عوام کے تعاون سے ہی مہلک مرض کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے۔ مکمل لاک ڈاؤن سے بچنے کے لئے عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ حکومت نے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کے لئے سستا بازاروں میں وافر مقدارمیں اشیائے خورد و نوش فراہم کردی ہیں۔ پختونخوا ریڈیو میں ایک گھنٹہ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامدعلی خان نے کہا کہ سوات ان علاقوں میں شامل ہے جہاں پر کرونا کے مریض بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی مشکلات کا حکومت کو احساس ہے۔ اس وجہ سے تاحال مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیاگیا۔ بعض علاقوں میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس پر ضلعی حکومت نے سخت ایکشن لیاہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔