(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے تین الگ حادثات میں 10افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے سین پوڑہ کے مقام پر رکشہ الٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ اسی طرح تحصیل کبل کے علاقے ڈاگے کے مقام پر موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تحصیل چارباغ کے علاقے کوٹ میں دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
