Swat

باغ ڈھیرئی، دریائے سوات کے کنارے منفرد مسجد کی تعمیر

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی علاقہ باغ ڈھیرئی میں لوگوں نے دریائے سوات کے کنارے منفرد مسجد تعمیر کی ہے۔ پوری مسجد میں دیار کی لکڑی استعمال کی گئی ہے۔ اس علاقے کے رہائشی امجد علی اور اقبال حسین نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ مسجد کی فرش اور چھت بھی دیار کی لکڑی سے بنائی گئی ہے۔ مسجد کا محراب، منبر اور فانوس بھی دیار کی لکڑی سے بنائے گئے ہیں۔ مسجد کے دروازے، کھڑکیوں اور دیواروں پر مقامی ہنرمندوں نے ہاتھ سے کندہ کاری کی ہے۔ دیار کی لکڑی سب سے قیمتی ہے اور اس کی خوشبو بہت اچھی ہوتی ہے۔ کہا جاتا کہ دیار کی لکڑی جتنی پرانی ہو، اتنی ہی اس کی خوشبو زیادہ ہوتی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اب مدین، بحرین اور کالام جانے والے سیاح اس مسجد میں نماز پڑھتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔