Swat

عید کی چھٹیوں میں سیاحوں کی آمد پر مکمل پابندی ہوگی، ڈی سی سوات

(باخبرسوات ڈاٹ کام)عید کی چھٹیوں کے دوران سوات میں سیاحوں کی آمد پر پابندی لگادی گئی۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر 8 سے 16 مئی تک 9 روز کے لیے سوات میں سیاحوں کی آمد پر پابندی اور لاک ڈاؤن ہوگا۔ سوات کے تمام داخلی راستوں پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات ہوں گے جو سیاحوں کو واپس کریں گے۔ ان دنوں میں تمام ہوٹل، پارک اور تفریحی مقامات مکمل بند ہوں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی اور تمام اڈوں کو بند رکھا جائیگا۔ چاند رات کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ ادویہ اور کھانے پینے کی دکانوں کے علاوہ باقی بازار مکمل بند رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے ملک بھر سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ ان دنوں کے دوران زحمت سے بچنے کے لئے سوات انے کی کوشش نہ کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔