(باخبرسوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد زیب خان نے پارٹی قیادت اورممبران اسمبلی سے ”ورکرزکو عزت دو“ کا مطالبہ کردیا۔ ان کے بقول نظریاتی کارکنوں کو کارنر کیا گیا ہے۔مہنگائی نے تحریک انصاف کے گراف کو بری طرح متاثرکردیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں مسلسل شکست بھی مہنگائی اور نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ ممبران اسمبلی اور وزرا، کارکنوں کو عزت دیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم کل بھی عمران خان کے سپاہی تھے اور آج بھی ہیں۔ کسی صورت تحریک انصاف کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔
Swat
