Swat

ترکی،آتش زدگی میں جاں بحق نوجوانوں کی لاشیں پہنچادی گئیں

(باخبرسوات ڈاٹ کام)ترکی کے شہر استنبول میں آتش زدگی میں جاں بحق سوات کے 2نوجوانوں کی لاشیں آبائی علاقوں میں پہنچادی گئیں۔ دیگر2 میتیں پاکستان لانے کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ لازمی قراردے دیا گیا ہے۔ چند روز قبل سوات کے رہائشی چار نوجوان کانجو کے رہائشی جمشید اور ایوب خان،چیتوڑ سیدو شریف کے رہائشی محمد حسین عرف صدام اورامانکوٹ کے رہائشی انور علی ترکی کے شہر استنبول میں ڈیکوریشن کے کارخانے میں آتش زدگی سے جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان میں سے محمد حسین اور جمشید کی لاشیں گذشتہ اتوارکو آبائی علاقوں میں منتقل کردی گئیں۔انورعلی اور ایوب خان کی لاشیں اس وقت استبول کے مردہ خانہ میں پڑی ہیں۔ ان کو ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی پاکستان منتقل کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ چاروں نوجوان رمضا ن سے قبل ہی ترکی میں محنت مزدوری کی غرض سے گئے تھے۔ حال ہی میں ڈیکوریشن کی فیکٹری میں ملازمت اختیار کی تھی، لیکن آگ کی زدمیں آکر چاروں جھلس کر انتقال کرگئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔