Swat

چارباغ، پولیس کی جانب سے عوام میں ماسک تقسیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیلِ چارباغ میں پولیس کی جانب سے عوام میں ماسک تقسیم کیے گئے۔انہیں ایس او پیز پر عمل درآمدکی ہدایات کی گئیں۔ ایس ایچ او تھانہ چارباغ محمدایاز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ چارباغ کے مختلف بازاروں میں شہریوں میں ماسک تقسیم کیے۔ ان کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے کرونا وبا سے بچنے کے لئے جو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ان پھر عمل کریں۔ دکان داروں کو ہدایت کی گئی کہ شام 6 بجے کے بعد دکانیں بند رکھیں۔ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ بصورتِ دیگرخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔