Swat

سوات، رات گئے دریامیں غیر قانونی کھدائی کرنے والے متعدد گرفتار

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ نے رات گئے دریائے سوات میں غیر قانونی کھدائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے علاقے میں بخت کرم کرش پلانٹ کو سیل کردیا گیا۔ دو کرش مشینوں کے منیجروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تحصیلِ کبل میں غیر قانونی کھدائی کرنے والے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تحصیلِ مٹہ کے علاقے کالاکوٹ میں ایکسکویٹراور تین منی ٹرک قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔