(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالے اُبل پڑے۔ سیدوشریف روڈ ندی میں تبدیل ہوگیا۔ متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔منگل کی دوپہر مینگورہ شہر سمیت سیدوشریف اور سوات کے دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے بعد شدید بارش شروع ہوئی۔ طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ نکاسئی آب کے ناقص انتظام اور تجاوزات کے باعث پانی سڑکوں اور گلیوں میں بہنے لگا۔ سیدوشریف روڈ اور کالج کالونی روڈ پانی کی زدمیں آکر ندیوں میں تبدیل ہوگئی،جس کی وجہ سے گاڑیاں بھی زد میں آگئیں۔ متعدد گاڑیاں بہہ گئیں جب کہ کئی گاڑیاں کارپارکنگ میں ڈوب گئیں۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔ علاوہ ازیں کئی مقامات پر پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ نے بارشوں کے بعد تمام اداروں کو متحرک کردیا اور ریسکیو کے اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
Swat
