Swat

سوات کی تاریخی نقلِ مکانی کو 12سال مکمل ہوگئے

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں شورش کے دوران میں ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی نقلِ مکانی کو 12سال مکمل ہوگئے۔ سوات میں حالات انتہائی خراب ہونے کے بعد 5 مئی 2009 کو فورسز نے سوات کے لوگوں کو سوات چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد بیس لاکھ افراد گھر بار چھوڑ کر بے یار و مدد گارروانہ ہوئے تھے۔ تین ماہ تک ملک کے مختلف حصوں، کیمپوں میں مقیم رہے۔ ان نقلِ مکانی کرنے والے افراد کے لئے خیبر پختون خوا میں حیات آباد پشاور کے علاوہ تمام علاقوں کے لوگوں نے اپنے گھروں اور دلوں کے دروازے کھول دئیے تھے۔ سوات کے لوگوں کو اپنے گھروں سے دور ہونے کا احساس نہیں دلانے دیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔