Swat

سوات، 8 تا 16 مئی تمام تر سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی عائد

(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں 8 تا 16 مئی تمام تر سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی عائدکردی گئی۔ کالام اور ملم جبہ سمیت دیگر تمام سیاحتی مقامات اور پارکس بھی بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے دنوں میں وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے 8 تا 16 مئی تمام مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔ چاند رات کو مہندی، چوڑیوں، کپڑے اور دیگر سٹالز کے انعقاد پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ اسی طرح 8 تا 16 مئی تمام سیاحتی مقامات میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ لاک ڈاون کے باعث ہوٹل، سرائے، ریسٹ ہاؤس اور پبلک پارکس بھی بند رہیں گے۔ سیاحتی مقامات کو جانے والے راستے بند رہیں گے۔ پبلک آمدورفت پر بھی پابندی عائد رہے گی جس کی رو سے بین الاضلاعی، انٹر سٹی اور لوکل پبلک ٹرانسپورٹ کے اڈے بھی 8 تا 16 مئی بند ہوں گے۔ پرائیویٹ گاڑیوں، ٹیکسی اور رکشا میں 50 فیصد گنجائش اور گڈز ٹرانسپورٹ کو آمدو رفت کی اجازت ہوگی۔ اشیائے خورونوش، فرو ٹ، سبزی، ادویہ، پیٹرول پمپ، گوشت، چکن، بیکری،ای کامرس، ہوم ڈیلیوری، موبائل فرنچائزز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ،کال سینٹرز اورمیڈیا، کریانہ، بیکری اور مٹھائی کی دکانیں کھلی رکھی جاسکیں گی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت کاروائی کی تنبیہ کی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔