(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے بریکوٹ میں چکن کارن سوپ کی دکان میں سلنڈر دھماکے سے آگ لگ گئی۔ تین ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت9افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بریکوٹ بازار میں چکن کارن سوپ کی دکان میں گیس سلنڈر زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔حادثے کے نتیجے میں تین ٹریفک پولیس اہلکار وں عمران، سردار اوروسیع سمیت دیگر افراددکان کے مالک نصیب زادہ ولد محمد امین اللہ،سید محمد ولد عبدالقادر، طلحہ ولدظفرعلی، ابراہیم ولدامان اللہ،ابوذرولد مسیح اللہ، سمیع اللہ ولد محمد امین جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اورانہیں بریکوٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تمام زخمیوں کو بعد میں پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
