(باخبرسوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بغیر پروٹوکول سوات کا اچانک دورہ کیا۔ مختلف علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا اور ایس اُو پیز کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے پولیس اسٹیشن کانجو کا بھی اچانک دورہ کیا۔ تھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور حوالاتیوں سے ملاقات کی۔ تھانے میں موجود سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنی گفتگو میں کہاکہ حکومتی فیصلوں پر کس حد تک عمل در آمد ہوتا ہے، آج اندازہ لگانے خود سوات پہنچ گیا ہوں۔ مختلف بازاروں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا خود جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ غفلت برتنے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ اب پسماندہ سوات ترقی کے نئے دور میں داخل ہوگا۔ والئی سوات کے بعد ریکارڈ ترقیاتی منصوبے سوات کے لیے منظور کر لئے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہاکہ پولیس عوام کے ساتھ حسنِ سلوک کے معیار کو قائم رکھے۔ کیوں کہ پولیس عوام کے تحفظ کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ادارے کو کارکردگی مزید بہتر کرنی ہوگی۔
Swat
