(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے کانجو کے مقام پر دریائے سوات میں ریت اور بجری نکالنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور کرش پلانٹ کو سیل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کبل عامر علی شاہ نے رات گئے کانجو کے علاقے میں چھاپا مارا جہاں پر پابندی کے باوجودبھاری مشینری سے ریت بجری نکالنے والے تین افراد کو گرفتار کرکے کانجو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کرش پلانٹ کو بھی غیر قانونی طور پر چلنے کے باعث سیل کردیاگیا۔
Swat
