(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک کے تین الگ حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت7افراد زخمی ہوگئے۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ شکردرہ میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل گرنے سے سوار زخمی ہوگیا۔ تحصیل خواہ زخیلہ کے علاقہ عالم گنج میں دو موٹر کاروں کے درمیان تصادم میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ملم جبہ روڈ پر کڑئی سر کے مقام پر رکشہ کھائی میں گرنے سے ایک خاتون اوردو بچے شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ریسکیو اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
