Swat

سوات، لاک ڈاؤن سے سیاحت کو اربوں کا نقصان پہنچا، الحاج زاہد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاؤن سے سوات میں سیاحت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ آل سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ پچھلے سال مارچ سے اگست تک لاک ڈاؤن کی وجہ سے ساڑھے نو ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ حالیہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد اس کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے سروے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کردیا لیکن سیاحت میں پھر بھی لاک ڈاؤن برقرار رکھا جو اس فیلڈ سے وابستہ لاکھوں افراد کے ساتھ انتہائی ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیمار افراد سیاحت کے لئے نہیں جاتے۔ جو سیاح کسی سیاحتی مقامات پر جاتے ہیں، تو اپنی گاڑی میں جاتے ہیں اور ہوٹل میں بھی اکیلے رہتے ہیں۔ سیاحتی مقامات پر ان کے جاننے والے نہ ہونے کی وجہ سے ان کا میل ملاپ بھی کسی سے نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے سے بالواسطہ یا بلاواسطہ لوگوں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے حد نقصان ہوا ہے۔ ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔ اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کا ازالہ کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔