Swat

سوات، عید کی چھٹیوں کے بعد کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

(باخبرسوات ڈاٹ کام)عید کی چھٹیوں کے بعد سوات میں کورونا وائرس پھر تیزی سے پھیلنے لگا۔ سیدو تدریسی ہسپتال میں کورونا کے زیرِ علاج مزید4مریض انتقال کر گئے۔ ہسپتال ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق مزید 30 کورونا مریضوں کو داخل کیا گیا۔ مزید 6 مریض صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیے گئے۔ اس وقت ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد95 ہے۔ محکمہئ صحت کے مطابق اس وقت ضلع میں وائرس سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 305 ہے۔ مشتبہ 348 افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ اس وقت سوات میں روزانہ مثبت کیسوں کی شرح 5 فیصد اور مجموعی مثبت کیسوں کی شرح 11.1 فیصد ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔