Swat

میاندم، مٹہ، دو افراد الگ واقعات میں قتل

(باخبرسوات ڈاٹ کام)میاندم اور مٹہ میں دو افراد کو الگ واقعات میں قتل کردیا گیا۔ میاندم میں رقم کے تنازعہ پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اظہار اللہ ساکن گجرو کلے میاندم نے سرتاج ولد خانزادہ ساکن سواتو کلے میاندم پر چھری سے وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بعد میں ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق ملز م کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا گیا۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں جہانزیب ولد زرین ساکن ڈاگے کو نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا جس کی لاش مقامی نہر سے برآمد ہوئی تھی۔ مقتول کے ورثا نے چار افراد پر قتل کی دعویداری کی جس پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔