(باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور اسلامی جمعیت طلبہ نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ معصوم فلسطینیوں کا ڈھال بن کر ان کی حفاظت کریں اور اسرائیل کو نیست و نابود کردیں۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ آج جمعہ کو ن لیگ کے کارکن صوبائی صدر امیر مقام کی قیادت میں نشاط چوک مینگورہ میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کریں گے۔
Swat
