(باخبرسوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختون خوا کی ہدایت کے مطابق سوات بھر میں بروز جمعہ اور ہفتہ لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔ سوات بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں رات 08:00 بجے تک جاری رہیں گی۔ شادی ہال میں آوٹ ڈور 150 مہمانوں تک اجازت ہوگی۔یہ پابندی یکم جون سے ایس اُو پیز کیساتھ نافذ العمل ہوگی۔ ہر قسم کے کھیلوں کی سرگرمیاں دیگر پروگرامات مذہبی، ثقافتی، موسیقی پر تاحکمِ ثانی پابندی ہوگی۔ نجی اور سرکاری دفاتر معمول کے اوقاتِ کار کے مطابق 50 فی صد سٹاف کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کیساتھ سخت ایس اُو پیز کیساتھ جاری رہے گی، جب کہ بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کو دو دن بند رہے گی۔ مزارات، سنیما گھر، پارکس اور فٹنس جیم تاحکمِ ثانی بند رہیں گے۔ صوبہ بھر میں 24 مئی سے سیاحتی مقامات سخت ایس اُو پیز کیساتھ شروع ہوجائیگی۔
Swat
