(باخبرسوات ڈاٹ کام)سیدو شریف ہسپتال میں ڈیوٹی کے دوران کورونا سے انتقال کرنے والے پولیس اہلکار کی قبر پر پولیس افسران نے حاضری دی اور سلامی کی۔ ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش، ایس پی درویش خان اور دیگر افسران نے بحرین میں گوہر علی کی قبر پر سلامی دی اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر شہید ہونے والے گوہر علی کا نام تاریخ میں سنہری حروف کے ساتھ یاد رکھا جائیگا۔
Swat
