(باخبرسوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔ 19 نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹرن نجیب اللہ کے مطابق اس وقت ہسپتال میں کورونا کے84 مریض زیرِ علاج ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتال سے صحت یاب 8 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔محکمہئ صحت کے ترجمان کے مطابق اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 235 ہے۔ 863 مشتبہ مریضو ں کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ روزانہ مثبت کیسوں کی شرح 5 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگئی۔ مجموعی مثبت کیسوں کی شرح 11 فیصد پر برقرار ہے۔
Swat
