(باخبرسوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقہ شیر پلم میں چار سالہ لاپتا بچے کی لاش کنویں سے مل گئی۔ ایس ایچ او مٹہ نواب خان کے مطابق 10 مئی کو رضوان ولد تاج محمد بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا۔ بچے کا والد جو سعودی عرب میں تھا، بچے کو ڈونڈھنے کے لیے آیا تھا۔ پولیس نے ہفتہ کو تلاش کے دوران کنویں میں کسی چیز کو دیکھا۔ تحقیق کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ کسی بچے کی لاش ہے جسے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی ایس پی حبیب اللہ کے مطابق بچے پر ظاہری تشدد کے نشان نہیں ہیں۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
Swat
