Swat

سوات،کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی کا سلسلہ جاری

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک مریض جاں بحق اور18 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق 8 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں 90مریض زیرِ علاج ہیں۔ محکمہئ صحت کے ترجمان کے مطابق سوات میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 198 رہ گئی ہے اور شرح 2.5 فیصد رہی۔ روزانہ مثبت کیسوں کی تعداد7فیصد سے کم ہوکر5 فیصد ہوگئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔