(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے جانے پر پابندی اٹھنے کے بعد بڑی تعداد میں سیاح سوات پہنچ گئے۔ فضاگٹ، مرغزار، میاندم، مدین، بحرین اور کالام سمیت تمام سیاحتی مقامات میں کثیر تعداد میں سیاح موجود ہیں۔ یخ موسم اور قدرتی نظاروں سے محظوظ ہورہے ہیں، تاہم ملم جبہ میں سیم سن گروپ کی جانب سے اپنے تمام سیاحتی مقامات، چیئر لفٹ اور پارک بند کرنے کی وجہ سے ملم جبہ جانے والے سیاح واپس ہوئے۔
Swat
