Swat

اُو آئی سی نے امت مسلمہ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، عبدالواسع

(باخبرسوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع نے کہا ہے کہ امت مسلمہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم اور بربریت سے دل برداشتہ ہوچکی ہے۔ پور ی اُمت کو توقع تھی کہ عالمِ اسلام کی تنظیم او آئی سی امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے ہر فلیٹ فارم پر صف اول کا کردار ادا کرے گی، لیکن او آئی سی نے بھی اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کے بجائے نام نہاد بیانات کا وہی پرانا اور روایتی اندا ز اپنا یا۔ اُوآئی سی کے حالیہ اجلاس میں فلسطین کے حوالے سے جو قرارداد پیش کی گئی، وہ بھی عام روایتی شقوں پر محیط ہے جوکہ ہمیشہ سے چلا آرہا ہے۔ امتِ مسلمہ کو امید تھی کہ او آئی سی فلسطینیوں کو ان کا حق دلانے کیلئے پورے عالم اسلام کو متحد کرنے کی کوشش کرے گی، لیکن وہ امید بھی دم توڑ گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی سنگوٹہ میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔