Swat

سوات، سیاحوں کے لئے کورونا ویکسی نیشن کی سہولت مہیا کردی گئی

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات آنے والے سیاحوں کے لئے کورونا ویکسی نیشن کی سہولت مہیا کردی گئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ اُو) کے مطابق سوات کا رُخ کرنے والے سیاح کسی بھی ویکسی نیشن سنٹر سے ویکسین لگا سکتے ہیں۔ ویکسین لگانے کے لیے سیاح کے پاس ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن نمبر کا ہونا لازمی ہوگا۔ سیاحوں کی مزید آسانی کے لئے سیاحتی مقامات کے قریبی ہسپتالوں اور صحت مراکز میں بھی ویکسین لگانے کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے، جہاں سے مقامی آبادی اور سیاح یکساں طور پر استفادہ کرسکتے ہیں۔ ان کے مطابق سول ہسپتال بریکوٹ، کبل، مٹہ، مینگورہ، خوازہ خیلہ، کالام، مدین، نواز شریف کڈنی ہسپتال، سیدو گروپ آف ہاسپٹل، آر ایچ سی دارمئی، دولئی، چپریال اور بی ایچ یو چارباغ اور فتح پور ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔