(باخبرسوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں زیرِ علاج مزید دو افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد ان کی تعداد310 ہوگئی۔ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق 14 نئے مریضوں کو داخل اور 16 کو ہسپتال سے ڈسجارج کردیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں 78 مریض زیرِ علاج ہیں۔ محکمہئ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 168 رہ گئی۔ مثبت کیسوں کی شرح کم ہوکر 3 فیصد ہوگئی ہے۔
Swat
